آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طالبعلم امریکہ چھوڑ دیں، ٹرمپ انتظامیہ
واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے قوانین جاری کیے ہیں جن کے تحت، امریکہ میں ایجوکیشن ویزا پر مقیم وہ تمام غیر ملکی طلبہ جو حالیہ کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں، وہ جلد از جلد امریکہ چھوڑ دیں۔
غیر ملکی طالب علموں کے امریکہ میں رہنے کےلئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنا تبادلہ کسی ایسے تعلیمی ادارے میں کروالیں جہاں کلاس میں حاضری کےلئے باقاعدہ طور پر موجودگی بھی لازمی ہو۔ بصورتِ دیگر، آن لائن کلاسز لینے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے وطن واپس چلے جانا چاہیے اور وہیں رہتے ہوئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ غیر ملکی طالب علم موجود ہیں جن کی غالب اکثریت وہاں کی یونیورسٹیوں میں مہنگی فیسیں ادا کرکے پڑھ رہی ہے۔






No comments:
Post a Comment