نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جامعہ کراچی میں طلبہ کے امتحانات آن لائن ہونگے


جامعہ کراچی میں طلبہ کے امتحانات آن لائن ہونگے


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے 42 ہزار سے زائد طلبہ کے آن لائن سیمسٹر امتحانات کا اوصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی سے الحاق شدہ سیمسٹراور اینوول سسٹم کے تحت چلنے والے کالجوں کے ہزاروں طلبہ پر بھی ہوگا۔
امتحانی پالیسی سے متعلق رپورٹ اس سلسلے میں قائم کی گئی اکیڈمک کونسل کی کمیٹی نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے حوالے کردی ہے اور یہ رپورٹ اب ڈینز کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کی جارہی ہے اوروائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی اس رپورٹ کی منظوری دے گی ڈاکٹر وحید بلوچ کے دستخط سے جاری کی گئی۔
اس رپورٹ میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے جن میں نمبر 1 ” دوران سیشن اسسمنٹ، نمبر 2 فائنل امتحانات، نمبر 3 پریکٹیکل/لیب ورک اسسمنٹ اور نمبر4 سپلیمنٹری امتحانات اور الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات شامل ہیں۔
دوران سیشن اسسمنٹ میں (مڈ ٹرم، ٹرم پیپر/کیس اسٹڈی پروجیکٹ/thematic essay ،انفرادی یا گروپ پریزینٹیشن ، کلاس ٹیسٹ /کلاس ایکٹیویٹی/ کوئز/ ای پورٹ فولیو، اوپن بک اسائنمنٹ/ انفرادی یا گروپ کا زبانی امتحان) لیا جاسکے گا۔
اسی طرح فائنل امتحانات بھی آن لائن اسسمنٹ (اوپن بک ، essay، کیا سٹڈی ، فائنل ایئر پروجیکٹ، reading comprehension ، زبانی امتحانات) شامل ہونگے ان امتحانات کا وقت متعلقہ کورس انچارج معین کرے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts