نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

خبردار نہار منہ ورزش نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے

خبردار نہار منہ ورزش نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے



بیشتر افراد صبح نہار منہ ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں، اگر آپ بھی وزن کم کرنے کی غرض سے نہار منہ ورزش کرتے ہیں تو یہ عادت مفید ثابت ہونے کے بجائے کئی طرح کے نقصانات سے دو چار کر سکتی ہے ۔
یہ ایک عام تاثر ہے کہ صبح نہار منہ ورزش کرنے سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے، ایسا ممکن ہے مگر نہار منہ ورزش کرنے کے کچھ نقصانات بھی ہیں جنہیں ذہن میں رکھنا لازمی ہے ۔
نہار منہ ورزش کرنے سے وزن میں کمی سے متعلق مطلوب نتائج تو حاصل ہو جاتے ہیں مگر بھوکے پیٹ ورزش کرنے کی قیمت آپ کی مجموعی صحت اور پٹھوں کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔
جیسے پیٹرول کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی بالکل اسی طرح غذا کے بغیر انسانی جسم کو ورزش کے دوران نقصان نہ پہنچنا نا ممکن سی بات ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق ورزش سے 30 منٹ پہلے کاربز اور پروٹین سے بھرپور بہتر غذا لے لی جائے تو یہ ورزش کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، میٹابالز کا نظام بہتر ہوتا ہے اور ورزش کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔فٹنس ماہرین کے مطابق نہار منہ ورزش کرنا وزن میں کمی لانے اور پٹھوں کو سیڈول شکل دینے کے لیے ہر گز مفید ثابت نہیں ہوتا ہے، ورزش کرنے سے پہلے لی جانے والی غذا بہت اہمیت رکھتی ہے اور ورزش کے دوران کارکردگی بہتر بناتی ہے ۔
ماہرین فٹنس ورزش سے پہلے کھانا کھانے، چاہے وہ دو کیلے ہی کیوں نہ ہوں اور کسی بھی پھل کا ملک شیک، جوس پینا تجویز کرتے ہیں، ماہرین فٹنس کی جانب سے بتائے گئے نہار منہ یا بھوکے پیٹ ورزش کرنے کے چند نقصانات مندرجہ ذیل ہیں
ماہرین کے مطابق نہار منہ یا بھوک کے دوران ورزش کرنے سے انسانی جسم کے پٹھے متاثر ہو کر کمزور پڑ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں وزن میں کمی کے بعد جلد لٹک سکتی ہے، نہار منہ ورزش کرنے کی عادت سے آپ سلم ، اسمارٹ اور صحت مند ہونے کے بچائے کمزور اور بیمار پڑ سکتے ہیں ۔
انسانی جسم میں فیول، انرجی یعنی غذا نہ ہونے سبب ورزش کا دورانیہ ختم ہونے سے پہلے ہی آپ تھک سکتے ہیں، بغیر کچھ کھائے پیئے ورزش کرنے سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی غیر متوازن ہو سکتا ہے جس کے سبب ورزش فائدہ مند ثابت ہونے کے بجائے مجموعی صحت کے لیے  نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین فٹنس کے مطابق بھوک کے دوران ورزش کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم کیلوریز جلانے کے لیے آپ میں موجود انرجی اور شوگر کو استعمال کرے گا جس کے نتیجے میں آپ کی طبیعت اچانک سےبگڑ سکتی ہے اور چکر آنا، متلی کا محسوس ہونا جیسی شکایات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، پیٹ خالی ہونے کے سبب معدے میں ایسیڈک مادوں کے اخراج سے معدے کی صحت کا خراب ہونا بھی ممکن ہے ۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts