’’میں واپس آگیا ہوں‘‘
لاس اینجلس:سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائسن نے 15 برس بعد رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا اور 12 ستمبر کو ان کا مقابلہ روئے جونز جونیئر سے ہوگا۔
مائیک ٹائسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں رِنگ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تمام کھیلوں کے عظیم کھلاڑیوں کو واپسی کرنے کا کہا۔
مائیک ٹائسن لاس اینجلس میں 12 ستمبر کو نمائشی مقابلے میں فورڈویژن ورلڈ چمپئن کا سامنا کریں گے۔مقابلہ 8 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا اور اس مقابلے کے نشریاتی حقوق سوشل میڈیا اور میوزک ویب سائٹ ٹریلر نے حاصل کرلیے ہیں جو مقابلے سے قبل تیاریوں کو بھی نشر کرے گا۔سابق عالمی چمپئن کی رنگ میں واپسی کے موقع پر میوزک بھی ہوگا۔
یاد رہے کہ مائیک ٹائس نے رواں برس مئی میں اپنی ٹریننگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس پر ان کے مداحوں نے باکسنگ میں واپسی پر زور دیا تھا۔
ویڈیو میں مائیک ٹائسن کو ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی سی اور آئی بی ایف کے ٹائٹل کو اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اسی ویڈیو میں پیغام تھا کہ ’’میں واپس آگیا ہوں‘‘۔
No comments:
Post a Comment