نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آیا صوفیہ میں تلوار تھام کر خطبہ کیوں دیا گیا؟


آیا صوفیہ میں تلوار تھام کر خطبہ کیوں دیا گیا؟


استنبول :ترک شہر استنبول میں 86  برس بعد تاریخی اور عالمی ثقافتی اہمیت کی حامل آیا صوفیہ مسجد نمازِ جمعہ کے لیے کھولی گئی۔
ترکی کے وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے ہاتھ میں تلوار تھام کر خطبہ جمعہ دیا تو دنیا بھر میں یہ روح پرور مناظر دیکھنے والوں پر جلال طاری ہوگیا۔پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے خطبہ جمعہ کے دوران  قسطنطینیہ (استنبول) فتح کرنے والے سلطان محمّد فاتح کی یادگار تلوار ہاتھ میں تھامی رہی۔
تلوار تھامے خطبہ دینا خلافت عثمانیہ کے دور کی ایک روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے الٹے ہاتھ میں تلوار پکڑی جو ایک طرف تو دشمنوں کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے اور دوسری طرف اتحادیوں کو تقویت اور اعتماد دینے کا پیغام دیتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ترکی کی دیگر سیاسی شخصیات نے بھی آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کی، نماز کی ادائیگی کے لیے ناصرف آیا صوفیہ مسجد کے اندر بلکہ باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share:

1 comment:

Recent Posts