امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز)امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
یورپ کے بعد امریکہ نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکہ کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکہ کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔







No comments:
Post a Comment