نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نیویں یا ڈونگی یا گہری مسجد

نیویں یا ڈونگی یا گہری مسجد

ذیشان ہاشمی








یہ مسجد اندرون لاہور شہر میں محلہ چڑی ماراں پاپڑ منڈی میں موجود ہے۔ اسے نیویں مسجد اس لیے کہاجاتا ہے کہ یہ سطح زمین سے تقریباً پچیس فٹ نیچے ہے۔ 
یہ مسجد پندرہویں صدی میں لودھی سلطنت کے دور میں تعمیر کی گئی۔ 
اس کے سطح زمین سے نیچے تعمیر کیے جانے کی کوئی خاص وجہ تاریخ دان یا architect تلاش نہیں کرپائے یا اس کاذکر کتب میں نہیں ملتا۔ 
کہاجاتاہے کہ یہ مسجد لودھی خاندان کے پہلے بادشاہ بہلول لودھی کے دور میں تعمیر ہوئی 
یہ مسجد لاہور کے گورنر ہیبت خان کی نگرانی میں ذوالفقار خان نے تعمیر کی۔بادشاہی مسجد،سنہری مسجد،نواب شاہی یا بیگم شاہی مسجد اور دیگر تاریخی مساجد کی طرح سکھ دور یا انگریز دور میں اس مسجد کوکوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ 
البتہ 1900کے شدید زلزلہ میں اس مسجد کو نقصان پہنچا۔ اس کے میناروں کودوبارہ تعمیر کیاگیا۔ 
یہ دیگر تاریخی مساجد کی نسبت کافی چھوٹی مسجد ہے۔
اس مسجد کے صحن اور نماز کے لیے بڑے کمرہ تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں کے ذریعہ نیچے اترنا پڑتا ہے۔ 
اس مسجد سے پانی کے نکاس کا انتہائی سائنسی انداز اپنایا گیا ہے۔
اس مسجد میں اب تاریخی آثار نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن اس کا سطح زمین سے نیچے ہونا عجوبہ ہے اس لیے اس مسجد کو دیکھنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سیاح بہت بڑی تعداد میں لاہور آتے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts