نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ماسک نہ پہننے کی سزا پش اپس لگائیں

ماسک پہنیں یا پش اپس لگائیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے انڈونیشین حکام کا انوکھا اقدام

جکارتہ: انڈونیشیا میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور ماسک نہ لگانے والے افراد کو سرعام پش اپس لگانے کی سزا دی جانے لگی۔
کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے دیگر ممالک کی طرح انڈونیشین حکام نے بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایات کو ہوا اڑادیا۔
حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے ماسک نہ لگانے والے افراد کو سر عام سزائیں دینا شروع کردیں ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں جو شخص بغیر ماسک کے گھر سے نکلتا ہے اسے پولیس اہلکار سزا کے طور پر سر عام پش اپس لگواتے ہیں جبکہ جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی پش اپش لگوائے جائیں گے۔ اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگا رہے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts