نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع

 لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع 


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کردی ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ حکم کے تحت اب 30 جولائی تک صوبے بھر کے تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں سماجی و مذہبی اجتماعات اور کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھا ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے جب کہ میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔کھانے پینے کی اشیاء  اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے جب کہ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لئے کھلے رہیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو کہ 30جولائی کی رات 12 بجے  تک نافذ العمل رہے گا۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts