نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان


 انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ  ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔
کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جمعہ کو اجلاس میں اس ایشو پر مشاورت ہونی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت  کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts