نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا

 

بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا




لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔
شہر میںآسمان پر کالی گھٹاؤں کا راج ہے،بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ لکشمی چوک، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، جیل روڈ، مزنگ چونگی، سمن آباد، اچھرہ، مسلم ٹاون، شاہدرہ، دھرمپورہ، مغلپورہ، تاجپورہ اور ہربنس پورہ سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
یڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں بارش کابھی امکان ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جولائی کے رواں ہفتے میں بارشیں نسبتاً کم ہیں جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کے امکانات کم ہیں، اگست میں داخل ہونے والے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts