بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے، کورونا وائرس کے سبب بینک محدود اوقات کار کے لیے کھل رہے تھے۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو سرکلر ارسال کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ پیر سے جمعرات تمام بینکوں کی برانچیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ تک عوام کے لیے کھلی رہیں گی۔
سرکلر کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک لنچ ٹائم مقرر ہے جبکہ جمعہ کو بھی بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے البتہ نماز جمعہ کے لیے دوپہر 01:00 تا 2:30 بجے وقفہ ہوگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکاری کے ان نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے موثر بہ عمل ہوگا۔







No comments:
Post a Comment