نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ


پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ


لاہور:پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے  بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آج رات سے تمام مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب میں سخت لاک ڈاون 9 دن کے لئے ہوگا.
 ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے منظوری دے دی ہے، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔
 مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عید الاضحی پر مارکیٹوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر مارکیٹیں بند کی جارہی ہیں، بکر منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 28 جولائی کو رات 12 بجے سے 5 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پنجاب میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی جبکہ صوبے میں سرکاری سطح پر مصدقہ یومیہ کیسز کی تعداد گزشتہ ایک ہفتے میں 500 سے کم ہوگئی ہے۔
 عید الاضحٰی پر سیر و سیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے نوٹیفکیشن سے صورت حال مکمل واضح ہو جائے گی۔
 اگلے بدھ تک مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن رہے گا، عیدالفطر والے ایس اوپیز کا عیدالاضحی پربھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت ایس اوپیز پرعملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کیلئے محرم کے بعد معاملہ زیربحث لایا جائے گا۔
جلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان اور چیف سیکریٹری پنجاب سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کابینہ کمیٹی کے اجلاس بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔
اجلاس میںوزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ حکومت کورونا کو شکست دینے کے قریب ہے اور اب لاپروائی سے دوبارہ کیسز کی تعداد کہیں پھر بڑھ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ صو بے میں لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز، گروسری اسٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے ہوں گے اور صرف مارکیٹیں بند ہوں گی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عید کے موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہوں نے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کروانے پراظہار برہمی کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے اجتماعات کے لیے بننے والے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
راجا بشارت کا کہنا تھا کہ عید کے بعدنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کی سفارش جائے گی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts