نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ذرا سوچئے۔۔۔۔گھر پر رہیں ، محفوظ رہیں


ذرا سوچئے۔۔۔۔گھر پر رہیں ، محفوظ رہیں

وسیم یوسف۔۔۔انتخاب سوشل میڈیا

جب آپ کرونا میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کو بہت تیز بخار ہوجاتا ہے اتنا تیز جتنا آپ کو اپنی زندگی میں کبھی نہ ہوا ہوگا یہ نارمل فلو والے بخار سے بہت زیادہ ہوتا ہے آپ کی سانس بہت مشکل سے آ رہی ہوتی ہے جیسے آپ کی ناک میں کوئی اسفنج پھنسا ہوا ہو پھر آپ سانس لینے کیلئے زور لگاتے ہیں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں میں آکسیجن بھر جائے مگر پھر بھی آپ کامیاب نہیں ہوتے اب آپ ڈر جاتے ہیں آپ کو بہت زیادہ کھانسی آتی ہے آپ جتنی دفعہ سانس لینے کی کوشش کرتے ہیں آپ کا سینہ، بازو، انگلیاں، پیٹ اور پیروں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے یہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے آپ آکسیجن کو ناک کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے ڈاکٹر آپ کو مصنوعی سانس ناک کے ذریعے دیتے ہیں جس سے آپ کی ناک میں جلن شروع ہو جاتی ہے یہ مزید تکلیف دہ ہوتا ہے پھر ڈاکٹر آپ کے گلے میں سوراخ کر کے نالیاں ڈالتے ہیں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں تک آکسیجن پہنچ جائے یہ مزید تکلیف دہ اور مشکل ہوتا آپ کسی سے بات بھی نہیں کر سکتے ہیں نہ کچھ کھا سکتے ہیں۔
آپ ایک بند کمرے میں ہوتے ہیں جہاں آپ سے کوئی نہیں مل سکتا آپ کے والدین، بیوی بچے، بہن بھائی، عزیز رشتہ دار سب آپ سے دور ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کو بھی لگ سکتا ہے جو آپ کو مار رہا ہے۔
آپ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتے ہیں اور رونا شروع کردیتے ہیں آپ کو موت سے ڈر لگنا شروع ہوتا ہے آپ اپنے پیاروں کو یاد کر کے روتے ہیں اس سے آپ کی صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے آپ کو آکسیجن کی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور آپ کے ضروری اعضا گردے، دل وغیرہ آپ کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں آپ سخت تکلیف میں اکیلے کمرے میں ہوتے ہیں جب ڈاکٹر کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ نہیں بچیں گے تو وہ آپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی توانائیاں دوسرے مریضوں پر لگاتے ہیں۔
یہ وقت ہوتا ہے جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سے گھر میں رہنے کو اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو کیوں کہا جا رہا تھا مگر اس وقت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ ذرا سوچیں۔ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts