ڈپریشن کوکیسے کم کیاجائے؟
کراچی(نیٹ نیوز)ذہنی تناﺅ یعنی ڈپریشن جان لیوا بھی ہوسکتاہے، اس کومختلف طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے۔
دنیا بھر میں ایک جانب تو کورونا وبا کا خوف جاری ہے اور دوسری جانب لوگ روزگار اور آنے والے مسائل کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔ اس تناظر میں مڈپریشن اور ذہنی تناو ¿ کو مختلف طریقوں سے کم کیاجاسکتاہے۔
بہت سے لوگ یوگا تائی چی اور جی گونگ کی مشقیں کرتے ہیں اور اسے مائنڈفلنیس قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ بہترین طریقے ہیں لیکن تیزقدموں سے چلنا، سائیکل چلانا، تیراکی کرنا اور ایسے دیگر مشاغل بھی مائنڈفلنیس میں اس وقت تک شمار ہوں گے جب تک آپ اطراف کی چیزوں کو خود پر حاوی نہ کرلیں۔ اندرونی اور بیرونی، دونوں طریقے سے اپنے کام کی رفتار، حرکات، سانس لینے کے عمل اور اپنے راستے پر ہی توجہ رکھیں۔ اس طرح یکسو ہوکر یہ کام کیجئے تو اس سے تناو ¿ میں کمی واقع ہوگی۔
مراقبے بہت سی طرح کے ہوتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے سادہ اور بھرپور رکھا جائے۔
اس کا بہترین طریقہ پرسکون نماز ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اسی لیے نماز دماغی سکون پہنچانے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گھر کے پرسکون گوشے میں 10 سے 15 منٹ کے لیے پرسکون انداز میں بیٹھ جائیں۔ پٹھوں اور جوڑوں پر سے دباو ¿ کم کرکے پرسکون انداز اختیار کیجئے۔پیر کے انگوٹھے سے پٹھوں کو تناو ¿ اور آرام میں لایئے اور اسے بڑھا کر پورے جسم پر لاگو کیجئے۔ اس دوران گہری اور ہموار سانس پر توجہ دیجئے۔
سانس لینے کا عمل زندگی کے لیے بہت ضروری ہے صرف دس منٹ کی مائنڈ فلنیس سانسیں پورے جسم پر خوشگوار اثر ڈالتی ہیں۔







No comments:
Post a Comment