نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تندوری چکن سینڈوچ

تندوری چکن سینڈوچ

     

اجزا: 

چکن کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
ادرک، لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ 
لیمن جوس2 کھانے کے چمچ 
نمک حسبِ ذائقہ 
کالی مرچ1 چائے کا چمچ 
تندوری مسالحہ2 کھانے کے چمچ 
لال مرچ پاو ¿ڈر1 چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
پیاز1کپ
کھیرا1 کپ
ہری مرچیں2 سے 3 عدد
پودینہ¾ کپ
ہرا دھینا¾ کپ
زیرہ½ چائے کا چمچ
چاٹ مسالحہ1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاو ¿ڈرآدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
موزریلا چیز1 کپ
ڈبل روٹی حسب ضرورت
انڈے3 عدد

ترکیب:

ایک پیالے میں بون لیس چکن لیں۔اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ، لیمن جوس ، نمک ، کالی مرچ ، تندوری مسالحہ اور لال مرچ پاﺅڈرشامل کریں۔اب تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔اب کڑاہی میں تیل ڈالیں اور اس میں میرینیٹیڈ چکن شامل کردیں۔اب کڑاہی میں ہی کانٹوں کی مدد سے مرغی کے گوشت کے ریزے کرلیں۔اب ایک پیالے میں کٹی ہوئی پیاز ، کھیرا ، ہری مرچیں ، پودینہ ، دھنیا ، زیرہ ، چاٹ مسالا ، لال مرچ پاو ¿ڈر ، نمک اور موزریلا چیز شامل کریں ، اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا مکسچر ڈالیں، اوپر سے ایک اور ڈبل روٹی کا سلائس رکھ دیں۔اب اسے پلیٹ سے اچھی طرح دبائیں تاکہ مسالحہ باہر نہ نکلے۔اب ایک ڈش میں ، تین انڈے لیں اور انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب پین کو تھوڑے سے تیل سے گریس کرلیں۔اب سینڈوچ کو دونوں طرف سے ایک سے دو منٹ کے لیے پکنے دیں۔مزیدار تندوری چکن سینڈوچ سے لطف اندوز ہوں اوراس کوسب کے سامنے کھانے کے لئے پیش کریں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts