نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ہیٹ ویوز کورونا وائرس کے دوران بہت زیادہ خطرناک ؟


ہیٹ ویوز کورونا وائرس کے دوران بہت زیادہ خطرناک ؟


کراچی(نیٹ نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور 2 دن سے شہری شدید گرمی بھی محسوس کررہے ہیں جبکہ سمندری ہوا کی رفتار کم ہونے سے گرم ہوا محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے تاہم شہریوں کو اس دوران دھوپ میں کم سے کم نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی میں گزشتہ چند برسوں سے ہر سال ہی ہیٹ ویو کا مسئلہ سامنے آرہا ہے اور 2015 میں سینکڑوں افراد اس کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے، مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
پاکستان میں اس حوالے سے سائنسدانوں کی رائے سامنے نہیں آئی مگر اس وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے طبی حکام نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ موسم گرما کے دوران ہیٹ ویوز سے گھروں میں رہنے والے افراد کے لیے خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔
لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ میں سدرن کیلیفورنیا کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق لاس اینجلس کے ایک تہائی گھروں میں ایئرکنڈیشنر موجود نہیں اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھروں تک محدود رہنے سے ان کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک کنیک برگ نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ لاکھوں بزرگ امریکی شہریوں کو اس وائرس کی وبا کے نتیجے میں چار دیواری کے اندر رہنے کی ضرورت ہوگی جبکہ سماجی طور پر کٹ جانا وہ بھی انتہائی شدید گرم موسم میں، جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts