میٹھے دہی بڑے اور کشمش کی چٹنی
اجزا
دہی آدھا کلو
ماش کی دال دھلی ہوئی ایک پاو ¿
ادرک معمولی سا ٹکڑا
دہی بڑوں کا مصالحہ
فرائی کے لئے تیل حسب ضرورت
کشمش کی چٹنی
اجزا
کشمش۔ 50 گرام
املی ۔5 سے 6 دانے
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چمچ
چینی۔ کھانے کے تین چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
دہی بڑے کی ترکیب:
رات بھر بھگوئی ہوئی ماش کی دال میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر گرائنڈ کرلیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں۔تیل گرم کر کے چھوٹی چھوٹی بوندیاں بنا لیں اور فرائی کریں، بعدازاں ان بوندیوں کو پانی میں ڈالیں۔دو سے تین منٹ بعد بوندیوں کو نکالیں اور ہلکے ہاتھ سے ایسے نچوڑیں کے پانی بھی نکل جائے۔
کشمش کی چٹنی کی ترکیب
کشمش کی چٹنی کے لیے ایک کپ پانی لیں۔ اس میں کشمش، املی کے دانے، کالی مرچ اور چینی ملا کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں اور بعد میں معمولی سا نمک شامل کریں۔آخر میں دہی میں چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں تیار بوندیوں کو ملا لیں۔اس کے بعد اوپر سے کشمش کی چٹنی ڈالیں اور دہی بڑوں کے مصالحے کے ساتھ افطار میں پیش کریں







No comments:
Post a Comment