نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اندرون ملک فلائٹ آپریشن کی بندش میں 29 مئی تک توسیع

اندرون ملک فلائٹ آپریشن کی بندش میں 29 مئی تک توسیع


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کی بندش میں 29 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم فیصلے کا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو جہازوں پر نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع کی گئی تھی۔
چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کی مدت 7 مئی کی رات ختم ہوجائے گی جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد اس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا ا?پریشن 30 اپریل تک معطل کیا گیا تھا۔تاہم 30 اپریل کو ایوی ایشن ڈویڑن نے اندرون ملک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 7 مئی تک توسیع کردی تھی۔دوسری جانب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاو ¿ روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts