نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ممکن ہے سکول 6 سے 8 ماہ تک نہ کھلیں، وزیر تعلیم سندھ


ممکن ہے سکول 6 سے 8 ماہ تک نہ کھلیں، وزیر تعلیم سندھ


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو سالانہ کارکردگی اور گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ موجودہ بحران کب ختم ہو، لہٰذا ممکن ہے کہ سکول 6 سے 8 ماہ تک نہیں کھلیں۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اگر ایک یا دو مضمون میں طالب علم فیل ہوں گے تو سکولز کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ اس مخصوص مضمون کا امتحان لیکر بلبہ کو پاس کریں۔اس موقع پر سعید غنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ صوبے میں یکم جون سے سکول نہیں کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا 9 سے 12 ویں جماعت تک کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کے فیصلے میں چند پیچیدگیاں ہیں جس کا اعتراف وفاق بھی کرچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ 9 سے 12 جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کردیا جائے گا۔ادھر سعید غنی نے اپنی گفتگو کے دوران یہ نشاندہی کی کہ بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے قانون امتحان نہ دینے والے طالب علموں کو پروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مسئلے کو دیکھے گی اور تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پاکستان میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہماری زندگیاں تبدیل ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ یہ بحران کب ختم ہوگا اور ممکن ہے کہ اسکول 6 سے 8 ماہ تک نہیں کھلیں، تاہم ایسی صورتحال میں تعلیم کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک متبادل نظام سامنے لایا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم نے یہ نشاندہی بھی کی کہ سرکاری سکول اور کالجز میں آن لائن کلاسز دینے کی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ صوبے میں اساتذہ کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ آن لائن کلاسز شروع کرسکیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts