نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا وائرس: آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی کیے جانے کا امکان



کورونا وائرس: آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی کیے جانے کا امکان


لاس اینجلس( نیٹ نیوز)دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں سینما گھر بند کرکے فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی اور فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا، وہیں اس کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار کسی بیماری کے باعث فلم انڈسٹری کی مصروفیات کو معطلی اور منسوخی کا سامنا ہے اور اس وبا کے باعث عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کو 10 سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ بھی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے لاک ڈاو ¿ن نافذ کیے جانے کی وجہ سے جہاں گزشتہ چند ماہ سے دنیا میں فلموں کی نمائش نہیں ہو رہی، وہیں فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر نے بھی گزشتہ ماہ اپنے ضوابط میں ترامیم کرتے ہوئے ان فلموں کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں کورونا کے باعث ریلیز نہیں کیا جا سکا۔
اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو بھی چند ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔برطانوی اخبار دی سن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ آسکر دینے والی کمیٹی دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے عہدیداروں نے ایوارڈز تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث رواں سال بہت ساری بڑی فلموں کو ریلیز نہیں کیا جا سکا اور فلم سٹوڈیوز اور پروڈکشن کمپنیز نے تجویز دی ہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم سمیت کئی بڑی فلموں کی نمائش ملتوی کردی گئی اور ممکنہ طور پر فلموں کی نمائش کو مزید ملتوی کیے جانے کا امکان ہے اور یوں لگتا ہے کہ رواں سال کے آخر تک بھی بڑی فلموں کو ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
ابھی تک اگرچہ کسی بھی فلم سٹوڈیو یا پروڈکشن ہاو ¿س نے واضح طور پر آسکر اکیڈمی کو ایوارڈز تقریب ملتوی کرنے کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی اکیڈمی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایوارڈز تقریب کو ملتوی کرنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔عین ممکن ہے کہ ایوارڈز تقریب کو فروری کے بجائے اپریل یا مئی 2021 کو منعقد کیا جائے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts