نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اپنے بیٹے کو والد کی انوکھی نصیحت


اپنے بیٹے کو والد  کی انوکھی نصیحت 


سوشل میڈیا سے انتخاب


٭.... سگریٹ نوشی سے بچو

٭.... بیوی کے انتخاب میں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے.

٭.... بہت سستی چیزیں مت خریدو

٭.... بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انہیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو

٭.... تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو۔

٭.... کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو

٭.... جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو

٭.... موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات میں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی

٭.... کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ د.

٭.... جو تم سے زیادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو۔

٭.... دوستوں کو قرض دینے میں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہات?ہ دھو بیٹھو.

٭.... مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو

٭.... ہرچیز لکھ لیا کر، اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو

٭.... بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو

٭.... قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے

٭.... ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے میں بخیلی نہ کرو

٭.... کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چھوڑو

٭.... اپنے علم کو پھیلاو اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے

٭.... اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو

٭.... اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو

٭.... اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاو ¿

٭.... شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو

٭.... کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو

٭.... روزانہ آدھا گھنٹہ چہل قدمی کرو

٭.... تمہاری گھڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے۔

٭.... تصنع اور بناوٹ سے دور رہو

٭.... معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو

٭.... کسی کے ساتھ احسان کرو تو بھول جاو ¿ بدلے میں حسن سلوک کی امید مت رکھو۔

٭.... جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چھوڑنے کی کوشش کرو

*عربی سے منقول

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts