نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دلوں کو بھی صاف رکھیں


 دلوں کو بھی صاف رکھیں


کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں کو ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھنے کا پیغام دیا ہے۔
گزشتہ روز مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لوگوں کو پیغام بھی دیا کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔ مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بے حد سراہا۔
مہوش حیات اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے پیغام دے چکی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts