نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

علیم خان پنجاب کابینہ کا دوبارہ حصہ بن گئے


علیم خان پنجاب کابینہ کا دوبارہ حصہ بن گئے




لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان نے پنجاب کابینہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔
لاہور میں گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب حلف برداری کے دوران گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور نے ان سے صوبائی وزارت کا حلف لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی رہنما اور اس وقت کے وفاقی وزیر علیم خان کو نیب آفس میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔علیم خان نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس اعلامیے میں ملزم عبدالعلیم خان کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر پارک ویو کوآپریٹنگ ہاوسنگ سوسائٹی کے بطور سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی کے طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا اور اسی کی بدولت پاکستان اور بیرون ملک مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts