عوام کو ڈانٹنے والے ڈرون
روم( نیٹ نیوز) اٹلی کے ایک صوبے کے میئر نے ڈرون کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے جو لاک ڈاو ¿ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر آوارہ گردی کررہے ہیں۔
اس سے قبل ڈرون سامان پہنچانے، خون کی ترسیل، آگ بجھانے، رنگ وروغن کرنے کا کام انجام دیتے رہے ہیں اور اب اٹلی میں کورونا وائرس کی ہولناک وبا سے ہونے والی تباہی کے بعد ڈرون سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو میں ڈرون دو نوجوانوں کے پیچھے اڑ رہا ہے اور انہیں بہت سخت الفاظ میں گھر میں رہنے کی تلقین کررہا ہے۔
اسی طرح چین میں ڈرون سپرے کے ذریعے بہت سے علاقوں اور جگہوں کو وائرس سے پاک کیا گیا ہے اور کووڈ 19 کے تناظر میں کئی ممالک میں ڈرون سے مختلف کام انجام دیئے گئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس نے بہت بڑی آبادی کو متاثر کیا ہے۔میئر کے علاوہ بھی دور بیٹھے افراد اور آپریٹر صورتحال کے تحت لوگوں کو باقاعدہ ڈانٹ رہے ہیں تاکہ وہ گھروں تک محدود رہ سکیں۔







No comments:
Post a Comment