نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آﺅ وعدہ کریں


 آﺅ وعدہ کریں


خود سے ملنے کا اب ہم ارادہ کریں، آﺅ وعدہ کریں
میں نے ماضی کے پنوں کو کھولا ابھی
تھوڑا جھجکی مگر خودکو ٹٹولا ابھی
سوچا یارب اگر ہو جاتے عیاں
میری سوچوں، خیالوں کے سارے گناہ
یا تو رکھ دیتا میرے گناہوں میں بو 
خود سے خود بھی نہ ہو سکتی میں ہمکلام
میں نے خوابوں، خیالوں میں جو کی گفتگو
 جب یہ سوچا تو نادم ہوئی میری روح
میں نے سمجھایا خود کو، کہ نادم ہے تو
یہ بھی نعمت خدا کی کہ دی تجھ کو خو
آﺅ وعدہ کریں،خود سے ملنے کا اب ہم ارادہ کریں
دل میں فوراً ہی میرے خیال آ گیا
بن نمازی تو ہو جاو ¿ گے سرخرو
میں نے خود کو بدلنے کا وعدہ کیا
میں نے اس بار مصمم ارادہ کیا
میں نے رب سے شروع کر دی ہے گفتگو
آﺅ وعدہ کریں
خود سے ملنے کا اب ہم ارادہ کریں

شمائلہ تنویر

Share:

2 comments:

Recent Posts