نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

زندگی مرتی نہیں


زندگی مرتی نہیں

نقطہ نظر۔۔۔عثمان امجد بھٹی


میرے ایک پیارے دوست نواز کھرل صاحب کمال شاعر ادیب اور دانشور ہیں۔ انسانیت سے محبت کرنے والے ہیں۔ آجکل لاہور چھوڑ کر اپنے گاو ¿ں میں مراقبہ کر رہے ہیں۔ کل انہوں نے اپنے دوستوں سے پوچھا کہ موجودہ حالات میں انکی کیفیات کیا ہیں ؟
انکے دوستوں میں بڑے لوگ شامل ہیں ، صفحہ اول کے صاحبانِ دانش۔ انکے خیالات و محسوسات میں میرا کچھ کہنا کیا معانی رکھتا مگر ہمت کر کے میں نے بھی اپنی کیفیت لکھ ہی بھیجی۔ آج نواز کھرل صاحب نے میری کیفیات کو پسند کیا تو جی چاہا کہ آپکو بھی شامل کروں۔
عنوان فاروق بھٹی صاحب کی آج کی پوسٹ سے لے لیا ( بنا اجازت )
میں جس کیفیت سے گزر رہا ہوں وہ کچھ یوں بیان کی ،
“کیفیات ابھرتی ڈوبتی رہتی ہیں، بےقراری اور چین ایک دوجے کے تعاقب میں ہیں۔ 
دل کبھی سمندر کی طرح پر سکون ہوتا ہے اور کبھی طلاطم خیز موجیں سر اٹھاتی ہیں
 ان سب کیفیات کا تناسب آپکے اعصاب کی مضبوطی ، زندگی کے دائرے کی وسعت ، سوچ کی ہمہ گیریت اور زندگی کے متعلق آپکی سوچ پر ہے۔
کیا زندگی صرف انسانی حیات ہے اور پھر کیا زندگی میرے نذدیک صرف میری زندگی ہے۔
 اگر میں اپنی ذات کے دائرے سے نکل جاو ¿ں تو مجھے پر انکشاف ہو گا کہ آفرینش سے ایسی وبائیں زندگی کے تعاقب میں ہیں اور پھر بھی زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ زندہ ہے۔
یہی روشنی مجھے تمانیت دیتی ہے ، یہی میری امید ہے !!

نوٹ: یہ بلاگر، کالم نگار کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts