نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا،انڈیا میں شادی کی تقریب، خصوصی حفاظتی اقدامات



کورونا،انڈیا میں شادی کی تقریب، خصوصی حفاظتی اقدامات



مہاراشٹر(نیٹ نیوز)چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک کو متاثر کیا ہے اور وائرس کے پھیلاو ¿ کے خوف سے بیشتر ممالک میں اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی انڈیا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے نے اپنے خاص دن کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے۔
بھارتی ریاست مہارشٹرا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دلہا دلہن کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی کی تقریب میں 50 لوگوں نے شرکت کی تھی جنہیں جوڑے کی جانب سے ماسک بھی دیئے گئے تھے۔علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے پھیلاو ¿ سے بچنے کے لیے میزوں پر سینیٹائزرز بھی رکھے گئے تھے جب کہ مہمانوں کو شادی میں پیک کھانا دیا گیا۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts