نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا، ڈاکٹر سے کب رجوع کیا جائے؟


کورونا، ڈاکٹر سے کب رجوع کیا جائے؟



ٹیم نوائے درویش

کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے احتیاط کرنی چاہئے اور اہم سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہئے۔
تاہم ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب عوام میں خوف بھی پھیلتا جا رہا ہے۔تاہم اس کی علامات کیا ہیںاس کے لئے درج ذیل باتیںذہن نشین کرلینی چاہئیں۔
علامات کیا ہیں؟
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی سب سے عام علامت بخار، تھکن اور خشک کھانسی ہے جب کہ کچھ مریضوں کو نزلہ، گلے میں درد، سانس لینے میں دشواری، جسم درد اور دست کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق کورونا وائرس کی نشاندہی تیز بخار کرتا ہے اس صورت میں چھاتی اور پیٹ شدید گرم محسوس ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایک خطرناک قسم کی کھانسی کی شکایت ہوتی ہے یعنی اس میں مسلسل تکلیف دہ کھانسی جاری رہتی ہے۔
این ایچ ایس کی تجویز کے مطابق جب کسی فرد میں یہ علامات پائی جائیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔این ایچ ایس کے مطابق اس صورت میں ہسپتال جانے کے بجائے سب سے پہلے 7 دن تک خود گھر میں محدود رکھنا چاہیے اور اگر وہ شخص اہل خانہ کے ساتھ رہتا ہے تو اسے 14 دن تک قرنطینہ کرنا چاہیے تاکہ اگر وہ اس وائرس میں مبتلا ہو بھی تو وہ دوسروں میں نہ پھیلے۔
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ چونکہ ہر نزلہ زکام کووڈ-19 نہیں اس لیے ضروری ہے کہ محدود دورانیے میں اپنی کیفیت کو پہچانیں اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
طبی ماہرین کے مطابق اس سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ آئسولیشن یعنی سماجی فاصلہ اختیار کر کے خود کو محدود رکھنا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts