نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

باکسر عامر خان کی کورونا متاثرین کیلئے بڑی پیشکش



باکسر عامر خان کی کورونا متاثرین کیلئے بڑی پیشکش


لندن(نیٹ نیوز ©)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال میں تبدیل کرنے کی پیشکش کردی۔
عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی عمارت کے سامنے موجود تھے۔اس ٹوئٹ میں باکسر نے لکھا کہ میں جانتا ہوں اس پریشانی کے عالم میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر کی فراہمی کتنی مشکل ہے، اس لیے میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔عامر خان کے مطابق ان کی اس عمارت میں شادی ہال اور ریٹیل آﺅٹ لیٹ بننے جارہا تھا۔
بعدازاں اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان نے لکھا کہ ان کے آبائی شہر (بولٹن) میں موجود نیشنل ہیلتھ سروسز نے ان کا شکریہ ادا کیا تاہم یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال ایسی صورتحال نہیں کہ بستروں کی کمی ہو، البتہ باکسر نے این ایچ ایس کو پیغام دیا کہ جب بھی ضرورت پڑے ان کی عمارت دینے کی پیشکش موجود ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts