وزیراعلیٰ سندھ کی شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت
کراچی( نیٹ نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو صوبے میں لاک ڈاو ¿ن مزید سخت کرنے کا کہتے ہوئے شام 5 بجے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اب رات 8 بجے کے بجائے شام 5 بجے دکانیں بند کی جائیں۔ان ہدایات کے بعد اب دکانیں شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہیں گی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ اس بندش کے باوجود میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس وقت صوبے میں لاک ڈاو ¿ن کے باوجود اشیائے خور و نوش کی دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت تھی۔قبل ازیں صوبے کے چیف ایگزیکٹو مراد علی شاہ کی زیر صدارت لاک ڈاو ¿ن سے متعلق ایک اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں لاک ڈاو ¿ن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کو مزید مو ¿ثرکرنا ہے، لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment