نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا کے خلاف فٹبالرز بھی میدان میں

کورونا کے خلاف فٹبالرز بھی میدان میں 


بارسلونا(نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کے فٹبالرز بھی میدان میں آ گئے ہیں اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی نے لاکھوں ڈالرز کے عطیات کا اعلان کیا ہے۔
سپین کے شہر بارسلونا کے ہسپتال کے مطابق بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے مشہور سٹار لیونل میسی نے ان کے ہسپتال کو 5 لاکھ یوروز عطیہ کیے ہیں جبکہ ایک اور ہسپتال کو بھی اتنی ہی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپین دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اب وہاں ہلاکتیں چین سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔سپین میں اب تک 3 ہزار 434 افراد ہلاک اور 47 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ایجنٹ نے اپنے آبائی ملک پرتگال کے تین ہسپتالوں کے لیے مشترکہ طور پر 10 لاکھ یوروز عطیہ کردیے ہیں۔انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی سپین کے لیے 9 لاکھ 20 ہزار یوروز عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
وائرس کے سبب دنیا بھر کی کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ رواں سال شیڈول اولمپکس سمیت سال کے بڑے کھیلوں کے مقابلے یورو کپ اور دیگر کو بھی ملتوی کردیا گیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts