نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا:ہالی وڈ انڈسٹری کے اربوں ڈالرز ڈوبنے کا خطرہ


کورونا:ہالی وڈ انڈسٹری کے اربوں ڈالرز ڈوبنے کا خطرہ


لاس اینجلس(نیٹ نیوز)کورونا وائر س کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہالی وڈ میںکروڑوں ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ اس وجہ سے بہت سے ایونٹس کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔
دنیا بھر میں کوروناوائرس نے کسی عفریت کی طرح پنجے پھیلالیے ہیں۔
کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں اس نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری یعنی ہالی وڈکو بھی ویران کردیا ہے۔ اربوں کھربوں کے بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ کی تقریباً تمام زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ بند ہوگئی ہیں۔ جب کہ سینما اور تھیٹرز میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
یو ایس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری یونین آئی اے ٹی ایس ای (انٹرنیشنل الائنس آف تھیٹریکل سٹیج ایمپلائیز) کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے حالیہ شٹ ڈاو ¿ن کی وجہ سے ہالی وڈ کے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزارلوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔ صرف یہی نہیں انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے جڑے کئی بڑے اور مہنگے ترین ایونٹس بھی کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ دی ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق فیصلوں کے اثرات کی وجہ سے رواں سال ہالی وڈ کو 20 بلین ڈالرز کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے میٹ گالا کو بھی کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ میٹ گالا کی تقریب رواں سال 4 مئی کو منعقد کی جانی تھی لیکن حالیہ صورتحال کے باعث انتظامیہ نے اس تقریب کو ملتوی کرنا ہی مناسب سمجھا۔ دی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کی جانب سے میٹ گالا کو منسوخ کیے جانے کے اعلان کے بعد تقریب کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کینز فلم فیسٹیول کو بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک اورجان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ تاہم یورپ میں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث اس فیسٹیول کا انعقاد ملتوی کردیا گیا ہے۔
موسیقی کے شعبے کے اہم ترین مانے جانے والے بل بورڈ میوزک ایوارڈز کی تقریب کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔ ایوارڈز کے انعقاد کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
55 ویں اکیڈمی آف کنٹری میوزک (اے سی ایم) ایوارڈز کی تاریخ کورونا وائرس کی دہشت کے پیش نظر 5 اپریل سے بڑھا کر ستمبر تک کردی گئی ہے۔
امریکہ میں منعقد ہونےوالے 19 ویں ٹریبیکا فلم فیسٹیول کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول رواں سال 15 سے 26 اپریل تک منعقد ہونا تھا۔ٹریبیکا انٹرپرائز کے شریک بانی اور سی ای او جین روزنتھل کے مطابق فیسٹیول کو فنکاروں ، عملے اور فیسٹیول میں شریک ہونے والے لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر ملتوی کیا جارہا ہے۔
22 مارچ 2020 کو لاس اینجلس منعقد ہونے والے کڈز چوائس ایوارڈز کو بھی ملتوی کردیا گیاتھا۔ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts