”ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں“
اسلام آباد(نیٹ نیوز)اداکارہ ماہرہ خان کاکہنا ہے کہ مالکان ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں۔
پاکستان میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث جہاں کئی شہروں میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے وہیں کئی افراد اس وقت اپنے کام کو لےکر بھی پریشان ہیں۔ایسے میں نامور اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کردی ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں، ایک ماہ بغیر کام کے گزار سکتے ہیں اور کسی طاقتور پوزیشن پر موجود ہیں تو یہ جنگ سب سے زیادہ آپ کی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے وقت میں ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے جو ہماری پوزیشن پر نہیں، انہیں اس حوالے سے آگاہ کریں، انہیں تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں، ان کی زندگی آسان کریں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔
No comments:
Post a Comment