یہ کیا مرض ہے کہ جس کے ڈر سے
یہ کیا مرض ہے کہ جس کے ڈر سے
تمام دنیا لرز رہی ہے
یہ کیا وبا ہے کہ جس کے آگے
ہر ایک کا سر جھکا ہوا ہے
وہ آسمانوں پے جانے والے
وہ چاند سے مٹی لانے والے
کہ سب پہ اتنا ہے خوف طاری
ہر ایک گھر میں چھپا ہوا ہے
یہ سارے مذہب یہ سارے ایٹم
بس اک کرونا کی مار نکلے
اب ایسے عالم میں دیکھ لیں سب
کہ چین کیسے ڈٹا ہوا ہے
نہ کوئی محبوس ہے قفس میں
نہ کوئی زنجیر پا ہے
ہر ایک انسان اپنے گھر میں
خود اپنا قیدی بنا ہوا ہے
اسلم گورداسپوری
No comments:
Post a Comment