کورونا: پلاسٹک، دھات یا دیگر سطحوں پروائرس کی زندگی کتنی ہے؟
(نوائے درویش ٹیم)
کورونا وائرس اس وقت دنیا بھر میں ایک بڑے خوف اور خطرے کی علامت ہے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ”نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن “میں ایک مطالعہ شائع کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آیا یہ کورونا وائرس انسانی جسم کے علاوہ دیگر سطحوں یعنی پلاسٹک، دھات یا گتّے پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔
1۔ ہوا میں معلق پانی کے قطرے
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس ایک دوسرے کو چھونے سے باآسانی پھیل سکتا ہے اور یہ وائرس ہوا میں معلق پانی کے قطروں یا ذرات میں 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
2۔ تانبا
تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کورونا وائرس تانبے کی سطح پر 4 گھنٹے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
3۔ کارڈ بورڈ یا گتّا
سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کارڈ بورڈ یعنی گّتے پر 24 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
4۔ پلاسٹک اور سٹیل
کورونا وائرس سب سے دیر تک پلاسٹک یا سٹیل کی سطح پر رہ سکتا ہے اور اس کا دورانیہ دو سے تین دن تک ہو سکتا ہے، یعنی وائرس پلاسٹک اور سٹیل پر تین دن تک موجود رہتا ہے۔
No comments:
Post a Comment