اسپائر کالج کے ایوارڈ شو میں معروف شخصیات کی شرکت،ایوارڈز تقسیم
ٹاﺅن شپ(نوائے درویش رپورٹ)اسپائر کالج کے ایوارڈ شو میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے ایوارڈز بھی تقسیم کئے اور اپنے خیالات کااظہار کیا۔
ایم کے ایونٹس کی طرف سے اسپائر کالج کے اشتراک سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں معروف شخصیات نے شرکت کی، اس میں سینئر جرنلسٹ ندیم نظر ، ٹائیگر شاہ ، خضر عباس اور ملک آصف شہزاد سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔انہوںنے سٹیج پر طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے اور اپنے خیالات کااظہار کیا۔
سینئر جرنلسٹ ندیم نظر نے اس موقع پر کہا کہ میں سی ای او مونی خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عزت بخشی۔مجھے خوشی ہے کہ میںاس ایونٹ میںشریک ہوا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان سے ان کی صلاحیتوںکے مطابق کام لیا جائے۔







No comments:
Post a Comment