رگبی لیگ کے ڈویژن ٹو کے میچز مکمل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام ساتویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ کے ڈویژن ٹو کے میچز جنوبی پنجاب میں مکمل ہوئے۔
پاکستان رگبی یونین کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل شکیل احمد ملک کے مطابق سروس ٹائرز لیگ پاکستان رگبی یونین کا سب سے مشہور ایونٹ ہے جس میں پاکستان بھر سے کلب مختلف ڈویڑنز میں کھیلتے ہیں۔ اس سال پہلی بار اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، دنیا پور، لودھراں، فورٹ عباس کے علاوہ کراچی اور بلوچستان سے بھی ٹیموں کو شامل کیا گیاہے۔ ڈویژن ون میں لاہور ہاکس،لاہور رگبی فٹ بال کلب، اسلام آباد جنز اور فورٹ عباس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈویژن ٹو میں لودھراں، بہاولپور، فیض رگبی کلب ہارون آباد، دنیا پور، مظفر گڑھ شامل ہیں۔ ڈویژن تھری اے میں کوٹ اڈو، وہاڑی شامل ہیں ڈویڑن تھری بی میں فاٹا اور کے پی کے کی ٹیمیں شامل ہیں ڈویڑن تھری سی میں بلوچستان اور کراچی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ نے سروس ٹائرز انڈسٹریز کے ڈائریکٹر چودھری عارف سعید کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو گزشتہ سات سال سے 15 سائیڈ سروس لیگ کو سپانسر کر رہے ہیں۔ فوزی خواجہ کے مطابق یہ لیگ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔ 15 سائیڈ رگبی دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور کھیلا جانے والا فارمیٹ ہے جس کا ورلڈکپ بھی ہوتا ہے۔ڈویژن ٹومیں مقابلے ایک ماہ سے زیادہ تک جاری رہے جس کے بعد پاکستان رگبی یونین نے نتائج کا اعلان کیا۔ ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں لودھراں نے بہاولپور کو 40-10 سے، وہاڑی نے کوٹ ادو کو 10-0 سے، فیض رگبی کلب بہاولنگر نے دنیاپور کو 51-0 سے، لودھراں نے مظفر گڑھ کو 29-05 سے، فیض رگبی کلب بہاولنگر نے بہاولپور کو 58-7 سے، مظفر گڑھ نے دنیا پور کو 15-0 سے ہرا دیا۔








No comments:
Post a Comment