نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

روٹھ گئی پھولوں سے خوشبو


روٹھ گئی پھولوں سے خوشبو

سعید واثق

شہنشاہ ظرافت امان اللہ کے کے لئے سعید واثق کا منظوم خراج عقیدت



کس کو علم تھا؟
داتا کے دربار کے باہر
لچھے ٹافیاں بیچنے والا
اک دن وہ فنکار بنے گا
جس کی باتیں،جس کے جملے
خوشیوں کی پھوہار بنیں گے
جس کی باتیں سب ہونٹوں پہ
اک ایسی مسکان بنیں گی
جن کا جادو ختم نہ ہو گا
جس کا نام علامت ہوگا
پیار ،محبت اورچاہت کا
داتا کے دربار کے باہر
لچھے ٹافیاں بیچنے والا
طنزو مزاح کی اک دنیا میں
ایک شہنشاہ بن جائے گا
فن کی اوج پہ پہنچے گا اور
طنزو مزاح کی اس دنیا میں
کوئی نہ ہو گااس کے جیسا
جب اسٹیج پہ وہ آ ئے گا
اپنے فن سے چھا جائے گا
روتے دھوتے ،غمگیں چہرے
بس اس کی آواز آ تے ہی
پھول کے جیسے کھل جائیں گے
داتا کے دربار کے باہر
لچھے ٹافیاں بیچنے والے
تو روٹھا توطنزو مزاح کی اس دنیا میں
سناٹوں کا راج ہے ہر سو
روٹھ گئی پھولوں سے خوشبو


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts