نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پچیس ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان


پچیس ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان


ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ کی اداکار سلمان خان نے انڈسٹری کے25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری رکھنے والے ملک بھارت میں جہاں 21 روزہ لاک ڈاو ¿ن کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دیگر کروڑوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں، وہیں وہاں کی فلم انڈسٹری کے بھی لاکھوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاو ¿ن کے نفاذ سے قبل ہی فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی جب کہ نئی فلموں کی نمائش بھی عارضی طور پر روک کر سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔
تاہم 22 مارچ کے بعد بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاو ¿ن کا اعلان کیا گیا جس کے بعد نہ صرف کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا بلکہ عام ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار زندگی معطل ہوگئی۔لاک ڈاو ¿ن کے نفاذ کے بعد خاص طور پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین مالی تنگی کا شکار ہیں اور ایسے ہی مالی مشکلات کے شکار فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان اداکار سلمان خان نے کیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر میں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بالی ڈ دبنگ خان سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔
ایف ڈبلیو آئی سی سی کے صدر بی این تواری نے تصدیق کی کہ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts