نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سمتھ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل



سمتھ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل 


سڈنی (نیٹ نیوز)بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کی پابندی کی مدت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل ہو گئے۔
یاد رہے کہ 2018 کے کیپ ٹاو ¿ن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں اس وقت کے آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ انہیں دو سال کے لیے قیادت کے منصب کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
سٹیو سمتھ کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن گزشتہ سال اسمتھ اور وارنر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا کامیابی سے آغاز کر لیا تھا۔پابندی کے خاتمے کے بعد سٹیو سمتھ اب دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل ہو گئے ہیں لیکن ان کے ساتھی ڈیوڈ وارنر پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی جس کے سبب وہ اب کبھی بھی آسٹریلین ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے۔ٹم پین کی جگہ سٹیو سمتھ کو دوبارہ کپتان بنانے کے مطالبات مستقل سامنے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا سمتھ خود بھی اس منصب کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔
گزشتہ سال کوچ جسٹن لینگر نے ٹم پین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمتھ شاید بیٹنگ کے دباو ¿ کے ساتھ قیادت کا بوجھ نہ لینا چاہتے ہوں۔آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں اور انہیں بھی متعدد مرتبہ ہٹانے کے مطالبات کیے جا چکے ہیں۔پابندی کے خاتمے کے بعدسمتھ نے کہا کہ ابھی ان کی توجہ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھنے پر مرکوز ہے۔
سمتھ کو رواں سال انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنا تھی لیکن کورونا وائرس کے سبب لیگ کو ملتوی کردیا گیا ہے اور سمتھ کا ماننا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لیگ کا انعقاد ناممکن نظر آتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں 21روزہ لاک ڈاو ¿ن چل رہا ہے اور بھارت نے اپنی سرحدیں بند کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔سٹیو سمتھ نے کہا کہ بھارت نے 15اپریل تک پورے ملک کو لاک ڈاو ¿ن کردیا ہے، لہٰذا ٹورنامنٹ منعقد ہوتا نظر نہیں آرہا، اگر ایونٹ منعقد ہوتا ہے تو اچھا ہے لیکن اگر نہیں ہوتا تو یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہو گی کیونکہ دنیا میں پہلے ہی کافی کھیلوں کے مقابلے متاثر ہوئے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts