نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ :ایوارڈز کا اعلان


 زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ :ایوارڈز کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020 میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ فائنل میچ شروع ہونے سے قبل لاہور بھر سے آئے ہوئے بائیکرز نے گراو ¿نڈ کا چکر لگایا جس کے بعد نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولو کلب آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ پولو ایک بہترین کھیل ہے۔ صدر لاہور پولو کلب ملک عاطف یار ٹوانہ نے مہمان خصوصی جہانگیر ترین اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی اور عمران علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولو کے کھیل کو سپورٹ کیا۔جیتنے والی ٹیم کے کپتان کرنل رب نواز ٹوانہ کا کہنا تھا کہ اس سال ٹیم نے بہت محنت کی، گھوڑوں کو بہت اچھے طریقے سے تیار کیا جس کا نتیجہ ہم اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔ 
مین آف دی میچ کا ایوارڈ ممتاز عباس نیازی اے ایس سی کودیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا اعزاز نوجوان راجہ میکائل سمیع کو دیا گیا۔ سب سے قیمتی غیرملکی کھلاڑی کا اعزاز نکلوس ری سائٹ کو دیا گیا، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی نکلوس ری سائٹ کو ملا۔ -2 سے صفر کیٹیگری میں آغا آدم علی خان، 0 سے2 گول میں دانیال شیخ، 2 سے 4 گول میں راجہ سمیع اللہ کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستانی گھوڑوں میں کرنل رب نواز ٹوانہ کے گھوڑے میجک کو بہترین گھوڑے کا اعزاز دیا گیا۔ سید واجد علی ٹرافی برائے غیرملکی بہترین گھوڑی کا اعزاز میر شعیب احمد علی گھوڑی کو ملا۔کلب کے سٹاف مینجر اکاو ¿نٹس محمد عرفان، اسسٹنٹ پولو مینجر محمد عمران اقبال اور اسسٹنٹ اکاو ¿نٹس مینجر فیصل محمود کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ہیڈ گراو ¿نڈز مین کا ایوارڈ محمد جمیل، ٹائم کیپر کا ایوارڈعلی احمد، ہیڈویٹر محمد اقبال، ٹرینر محمد اشرف اور کمنٹیٹر آغا مرتضیٰ علی خان کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts