نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ پی بی جی رسالہ نے جیت لی



زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ پی بی جی رسالہ نے جیت لی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ءپی بی جی رسالہ نے جیت لیا، فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد اے ایس سی پولو ٹیم کو 12-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پیبل بریکر نے گارڈ گروپ کو 11-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ 2020ءکا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد لاہور پولو کلب میں موجود تھی۔
 اس موقع پر مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی،لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف ٹوانہ، زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور عمران علی خان، کنٹری ہیڈ احمد بھٹی، مارکیٹنگ ڈائریکٹر حسیب ملک، مارکیٹنگ منیجر رضوان،پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون، آغا مرتضیٰ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پی بی جی رسالہ (پریذیڈنٹ باڈی گارڈز) اور اے ایس سی پولو ٹیموں کے درمیان میچ کافی زبردست رہا۔ پہلے دو چکرز اے ایس سی کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا مگر آخری تین چکرپی بی جی رسالہ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ 12-6 سے جیت لیا۔ پی بی جی رسالہ کی طرف سے نکلوس ری سائٹ نے سات گول، راجہ میکائل سمیع نے چار جبکہ حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ اے ایس سی پولو ٹیم کی طرف سے الوکیو سیلسٹٹینو نے تین اور شہزاد نے دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پیبل بریکرز نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کو 11-5 سے ہرا دیا۔ پیبل بریکر کی طرف سے خوان کروز لوساڈا اور احمد علی ٹوانہ نے چار چار جبکہ راجہ جلال ارسلان نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ /آرٹیما گروپ کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، تیمور علی ملک نے دو گول سکور کیے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts