کوکاکولا پولو کپ کل سے شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا پولو کپ 2020ءکل سے لاہورپولو کلب میں شروع ہوگا ۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق نیشنل اوپن کی زبردست کامیابی کے بعد چھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں چار بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سال پولو کے مقابلوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے کوکاکولا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بادشاہوں کے کھیل پولو کو سپانسر کیا۔ پول اے میں میجک ریور میں حسن آغا، غلام مصطفی منوں، عبدالرحمان منوں، ہاشم کمال آغا، ماسٹر پینٹس میں فاروق امین صوفی، عدنان جلیل اعظم، بلال حئی اور لیفٹینینٹ کرنل عمر منہاس شامل ہیں۔ پول بی میں غازی پور ٹیم میں ڈاکٹر فواد حسین/شاہ رفیع عالم، احمد بلال ریاض، راجہ میکائل سمیع اور شاہ شمیل عالم جبکہ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ میں بازل فیصل کھوکھر، تیمور علی ملک، احمد علی ٹوانہ اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔
کل دوپہر 2.45 پر پہلا میچ غازی پور اور ریمنگٹن فارما/گارڈ گروپ کے درمیان جبکہ دوپہر 3.45 میجک ریور اور ماسٹر پینٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کو 2.45 پر میج ریور کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ 3.45 کو غازی پور کا مقابلہ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ سے ہوگا۔ اسی طرح اتوار 15 مارچ کو فائنل ہوگا۔






No comments:
Post a Comment