اپنی آخرت کی فکر کریں، جویریہ سعود
کراچی( نیٹ نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ جویریہ سعود نے چند روز قبل اپنے بچوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔ان ویڈیوز میں جویریہ سعود ان کی بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم سیاہ شرٹس میں نظر آئے جبکہ اس دوران یہ تینوں نے کسی انگریزی گانے پر پرفارم بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر تلخ کمنٹس کیے، جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔جس کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو ریلیز کردی۔اس ویڈیو میں اداکارہ نے ان کے بچوں کے خلاف کمنٹس کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی نیکی اور قابلیت سے بھی ان لوگوں کو آگاہ کیا۔
تقریباً 13 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں جویریہ سعود نے کہا کہ وہ زندگی میں پہلی بار ایک ایسی ویڈیو بنا رہی ہیں جس میں انہوں نے لوگوں کے نفرت بھرے کمنٹس کا جواب دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے خلاف ایسے نفرت بھرے کمنٹس سامنے آئے وہ خاموش رہیں، تاہم اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی۔جویریا سعود کا ان کے بچوں کی تربیت پر انگلی اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ میرے بچوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ میں جانتی ہوں میرے بچے کتنے نیک ہیں، میری بیٹی جنت نے 5 سال کی عمر سے روزے رکھنا شروع کیے، اس نے پہلا عمرہ 5 سال کی عمر میں کیا، جس بچی نے کبھی پاو ¿ں زمین پر نہیں رکھے تھے اس نے پورا عمرہ ننگے پاو ¿ں کیا، میرا بیٹا وہ بیٹا ہے جو میرے پیر دبائے بغیر رات میں سوتا نہیں ہے۔
شوبز شخصیات پر تنقید کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٓاپ فیصلہ کریں گے کہ شوبز کے لوگ برے ہیں اور باقی سب اچھے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ شوبز والوں کے پیچھے نہ پڑیں اپنی آخرت کی فکر کریں۔
No comments:
Post a Comment