متحدہ عرب امارات نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلئے ری ایکٹر کا لائسنس جاری کردیا
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے براکا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں عرب دنیا کے پہلے ری ایکٹر کا لائسنس جاری کردیا اور اسے ’ تاریخی لمحہ‘ قرار دیا۔متحدہ عرب امارات کے پاس توانائی کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن یو اے ای نے توانائی کے متبادل ذرائع کی تیاری میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔باراکا پلانٹ ابوظبی پر خلیی ساحل پر واقع ہے جو 2017 کے اواخر میں آن لائن ہونا تھا لیکن اسے کافی تاخیر جسے حکام حفاظت اور ریگولیٹری ضروریات سے منسوب کرتے ہیں۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے حماد الکعبی نے کہا کہ اب نیشنل نیوکلیئر ریگولیٹر نے پاور پلانٹ میں پہلے 4 ری ایکٹرز کے آپریٹنگ لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔حماد الکعبی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ متحدہ عرب امارات کے لیے تاریخی لمحہ ہے جس سے یہ خطے میں جوہری پاور پلانٹ چلانے والا پہلے عرب ملک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل متحدہ عرب امارات کے وڑن اور اس کی قیادت کی جانب سے مستقبل میں ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرامن جوہری توانائی پروگرام بنانے کے باعث حاصل ہوا۔خیال رہے کہ یہ خطے کو پہلا جوہری پاور پلانٹ ہے، سعودی عرب نے 16 نیوکلیئر ری ایکٹرز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے لیکن اس منصوبے پر ابھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ابوظبی حکام نے جنوری میں کہا تھا کہ جوہری پلانٹ چند ماہ میں فعال ہوجائے گا، اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن حماد الکعبی نے کہا تھا کہ یہ جلد فعال ہوگا۔






No comments:
Post a Comment