چین میں کورونا سے ہلاکتیں1700 سے تجاوز کرگئیں
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا سے ہلاکتیں1700 سے تجاوز کرگئیں۔عرب خبر رساں ادارے کےمطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبئی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبئی سے ہے۔ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ہوبئی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔دوسری جانب امریکا نے جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 40 امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو علاج و معالجے تک جاپان میں ہی رہیں گے۔







No comments:
Post a Comment