ایچ ای ڈی الیون نے جی سی یو الیون کو شکست دے دی
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ہائر ایجو کیشن ڈیپار ٹمنٹ کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقادہوا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو الیون جبکہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال نے ایچ ای ڈی الیون کی قیا دت کی ۔جی سی یو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 119 رنز بنائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 23 رنز بنائے۔ انجینئر ڈاکٹر جنید ظفر نے 34 رنز بنائے۔ ایچ ای ڈی الیون نے 19 ویں اوور میں حدف پورا کیا
۔سیکرٹری ایچ ای ڈی نے 15 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ پروفیسر انیس نے 46 رنز بنائے۔پروفیسر انیس مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 23 رنز اور دو وکٹیں حاصل کر کے آل راو ¿نڈ پرفارمنس ایوارڈ جیتا۔ میچ کی واحد خاتون کھلاڑی ایچ ای ڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شمسہ ہاشمی کو بھی اسپیشل ایوارڈ سے نوازاگیا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے جذبے کے تحت دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور سٹاف ممبران بھی اس دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے ہیں جس سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ساتھ ان کے تعلقات کو تقویت ملے گی۔ساجد ظفر ڈال کا کہنا تھا کہ صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعہ یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کے ساتھ اس طرح کی غیر رسمی بات چیت سے ان کے محکمے کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔






No comments:
Post a Comment