نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پولو کپ پارٹ ٹو ماسٹر پینٹس نے جیت لیا،


پولو کپ پارٹ ٹو ماسٹر پینٹس نے جیت لیا 


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ماسٹر پینٹس 2020ءپولو کپ پارٹ ٹو ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 9.5-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈکنٹری کلب میں ماسٹر پینٹس پولو کپ 2020ءجو مسلسل دوسرے ہفتے منعقد کیا گیا کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیو ں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد منہاس تھے، اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد عزیر، کلب کے صدر کرنل شعیب آفتاب اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نوجوان 17 سالہ کھلاڑی صوفی محمد عزیر کے شاندار کھیل کی بدولت ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے فائنل میں فتح حاصل کی اور باڑیز کو 9.5-6 سے شکست دی، واضح رہے کہ یہ صوفی محمد عزیر کی مسلسل دوسری ٹورنامنٹ جیت ہے پچھلے ہفتے بھی چار گول کا ٹورنامنٹ صوفی محمد عزیر نے جیتا تھا۔جیتنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے تین، صوفی محمد عزیر، فاروق امین صوفی اور جلال ارسلان نے دو دو گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، جمیل الرحمان باڑی اور لینا باڑی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں میجر جنرل (ر) محمد منہاس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوفی محمد عزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ صوفی فیملی کی پاکستان پولو میں بہت خدمات ہیں۔ میرے والد صوفی محمد عامر گزشتہ 20 سال سے پولو کھیل رہے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں محنت جاری رکھوں گا اور ملک کا نام روشن کروں گا۔ میں اپنے والد صوفی محمد عامر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا اور اس مقام تک پہنچا۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts