کبڈی ورلڈ کپ فائنل،پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی کھلاڑیوں سے جوڑ پڑے گا
لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، ٹائٹل کی جنگ بھارت سے ہوگی۔کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت نے رسائی حاصل کرلی، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ اتوار کی شام 7 بجے ہوگا۔
لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 32-42 کے سکور سے مات دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔
خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔ پاکستان میں کبڈی کا عالمی کپ 9 فروری سے شروع ہوا تھا جس میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔







No comments:
Post a Comment